ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

Wed, 27 Mar 2024 16:22:17    S.O. News Service

بھٹکل 27 فروری (ایس او نیوز)  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ابن محمد رفیق  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا  کہ  سہیل تین مسافروں کو آٹو پر بٹھائے مدینہ کالونی سے    اولڈ بس اسٹینڈ کی طرف جارہا تھا، جس کے دوران   ایک پرائیویٹ بس نے    پٹرول پمپ کے قریب  سے یو ٹرن لینے کی کوشش میں ،  ہائی وے سے  گذرنے والے آٹو رکشہ  کو  ٹکر ماردیا۔آٹو پر سوار تینوں مسافر محفوظ رہ گئے، البتہ رکشہ ڈرائیور کے سر کو شدید چوٹ لگی۔ حادثے میں آٹو کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: